پزشکیان اور امیرقطر غزہ کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے پرعزم

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحی کے موقع پر امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے امیر قطر کو عید قربان کی مبارکباد پیش کی اور قطر کے عوام کے لیے وقار اور سربلندی کی دعا کی۔

صدر مملکت نے عید الاضحی کو امت اسلامیہ کے اتحاد، یکجہتی اور یکدلی کی علامت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کریں گے۔

صدر پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعاون کو مسلمانوں کے بنیادی مسائل کے حل بالخصوص صیہونی حکومت پر دباؤ اور اس ظالم حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے انتہائی اہم، مؤثر اور مفید قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلم ممالک کے اتحاد کے ذریعے علاقے میں امن و سکون کو واپس لوٹا سکیں۔

اس موقع پر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی صدر مسعود پزشکیان کے ٹیلی فونی رابطے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور ایرانی عوام کے لیے سلامتی، سعادت اور برکت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت اسلامیہ ایک انتہائی مشکل اور حساس حالات سے گزر رہی ہے اور امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے تعاون کے ذریعے غزہ کے مظلوم اور بے دفاع عوام کی نسل کشی کو روکا جاسکے اور صیہونی حکومت کو لگام دی جا سکے۔

قطر کے امیر نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیکر کہ مشترکہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .